پیٹرولنگ پولیس ٹھڈا بھٹیاں حافظ آباد کے سب انسپکٹر نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی،نامعلوم شخص کا گمشدہ بیگ مالک تک پہنچا دیا

بدھ 28 اپریل 2021 18:21

لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2021ء) پیٹرولنگ پولیس ٹھڈا بھٹیاں حافظ آباد کے سب انسپکٹر محمد اشرف نے انسانیت کی اعلی مثال قائم کر دی۔ایس ایس پی پیٹرولنگ گوجرانوالہ ریجن کے احکامات کے پیش نظر ریجن بھر میں پیٹرولنگ پولیس کے افسران گشت کے دوران موثر حکمتِ عملی کے تحت مربوط پالیسیاں اپنائے ہوئے ہیں۔اسی تناظر میں دورانِ گشت سب انسپکٹر محمد اشرف کو کسی نامعلوم شخص کا ایک گمشدہ بیگ ملا جس میں دو لاکھ ستر ہزار روپے نقدی سمیت ایک عدد آئی ڈی کارڈ بھی تھا۔

(جاری ہے)

پولیس افسر نے بیگ ملنے پرمعاملہ اپنے افسران بالا کے نوٹس میں دیا اور اصل مالک کی تلاش کے لیے تحرک کیا گیا اورمالک کو تلاش کرکے بیگ روپوں سمیت اصل مالک تک پہنچا دیا۔ ایس ایس پی پیٹرولنگ ریجن گوجرانوالہ شجاعت علی رانا کا اس موقع پر کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے پولیس ہمہ وقت چوکس ہے۔محنت اور لگن فرائض سر انجام دینے والے پولیس افسران و جوان محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ انہوں نے سب انسپکٹر محمد اشرف کی ایمانداری پر خوش ہوتے ہوئے اسے انعام دینے کا اعلان کیا ہی-

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں