لالہ موسیٰ،گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیلئے خصوصی کٹا بچاو اور کٹا فربہ پروگرام کے تحت مویشی پال حضرات میں چیک تقسیم

پیر 21 جون 2021 23:22

لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) حکومت پنجاب کے گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیلئے خصوصی کٹا بچاو اور کٹا فربہ پروگرام کے تحت مویشی پال حضرات میں 55 لاکھ 52 ہزار 467روپے کے چیک تقسیم کئے گئے، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے پروگرام کے تحت تینوں تحصیلوں میں کٹا بچا پروگرام کے تحت 277اور کٹا فربہ پروگرام کے تحت 950جانور رجسٹرڈ کئے گئے تھے، 530 مویشی پال حضرات کے ملکیتی 1230 کٹے 66گروپوں میں تقسیم کئے گئے تھے، تاہم حتمی چیکنگ کے دوران ان میں سے 1215کٹے معیار پر پورا اترے۔ انہوں نے بتایا کہ کٹا بچا پروگرام کے تحت 280مویشی پال حضرات کو فی کس 6500 روپے کی حساب سے مجموعی طور پر 18لاکھ 500 روپے جبکہ کٹا فربہ پروگرام کے تحت 950جانوروں کے مالکان کو 37لاکھ51ہزار 967 روپے کے چیک دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اس سکیم کا مقصد گوشت کی پیدوار برھانا ہے۔قبل ازیں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز نے بتایا کہ ضلع میں رجسڑڈ جانوروں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے ویکسی نیشن اور مکمل راہنمائی کے لئے ان کے دفاتر مویشی پال حضرات کے لئے ہر وقت کھلے ہیں اور ڈاکٹرز و عملہ ہر وقت فیلڈ میں موجود ہیں

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں