لالہ موسیٰ، جعلی چیک کیس میں باؤ شاری کو 2سال قید، ملزم کمرہ عدالت سے گرفتار

جمعرات 28 اکتوبر 2021 19:17

لالہ موسیٰ۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) :جعلی چیک کیس میں باؤ شاری کو 2سال قید ملزم کمرہ عدالت سے گرفتار،علاقہ مجسٹریٹ دفعہ 30راجہ احتشام مقرب نے ملزم مہر عثمان عرف باؤ شاری کو جعلی چیک کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر دو سال قید بامشقت اور 20ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید 15دن قید بھگتنا ہو گی ملزم کے خلاف مدعی مقدمہ علی وقار جوڑا نے 2لاکھ 51ہزار روپے کے جعلی چیک کا مقدمہ تھانہ سول لائن درج کروا رکھا تھا واضح رہے کہ ملزم کے خلاف اسکے علاوہ بھی جعلی چیک، امانت میں خیانت، جعلسازی، فراڈ کے 9مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں