انتحابی فہرستوں پر نظر ثانی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد محمودگجرات

ہفتہ 14 مئی 2022 15:10

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد محمود نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی ہدایات کے مطابق انتحابی فہرستوں پر نظر ثانی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمشن آف پاکستان کی طر ف سے جاری شیڈول کے مطابق نادرا 20 مئی کو انتحابی فہرستیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر میں فراہم کر دے گا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر 21 مئی کو فہرستیں اپنے دفتر میں آویزاں کر دیگا جن پر 30 دن کے اندر 19 جون تک اعتراضات دائر کئے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انتحابی فہرستوں پر اعتراضات، درخواستوں کو 45 دن میں 4 چولائی تک نمٹانا جائے گا جبکہ حجازحکام کیطرف سے اعتراضات، درخواستوں پر فیصلہ کے بعد فارم15,16,17 کے مطابق 10 دن میں 14 جولائی تک ڈیٹا انٹری کی جائے جس کے بعد نادرا 28 دن میں 11 اگست تک حتمی لسٹوں کی تیاری کریگا اور 12 اگست 2022 تک حتمی فہرستیں شائع کر دی جائیں گی۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں