لالہ موسیٰ،جی ٹی روڈ جنڈا نوالہ میں دن دیہاڑے سولہ لاکھ کی ڈکیتی،مسلح ڈاکو اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یر غمال بنا کر گھر سے نقدی، طلائی زیورات لیکر فرار ہو گئے

بدھ 18 مئی 2022 15:00

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) جی ٹی روڈ جنڈا نوالہ میں دن دیہاڑے سولہ لاکھ کی ڈکیتی،مسلح ڈاکو اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یر غمال بنا کر گھر سے نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی موبائل فون لیکر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدر کھاریاں کے نواحی علاقہ جی ٹی روڈ جھنڈوالہ کے رہائشی عدنان جاوید نے تھانہ صدر کھاریاں کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ میں اسٹیشنری کا کھاریاں کینٹ میں کام کرتا ہوں میری رہائش جنڈانوالہ میں دو مسلح ڈاکوں گھر کا مین تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئےجنہوں نے اپنے چہروں پر ماسک ڈالے ہو ئے تھے۔

میری بیوی اور با قی اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پریر غمال بنا کر گھر سے سات لاکھ پچاس ہزار نقدی،دو عدد قیمتی موبائل اور چھ تولے سونے کے زیورارت لیکر فرار ہو گے۔انھوں نے پولیس کو کہا کہ میرا تقریباً سولہ لاکھ روپے کا قیمتی سامان نا معلوم ڈاکوں لیکر فرار ہو گئے ہیں، ملزمان کو گرفتار کر کے برآمدگی کروائی جائے تاکہ میری داد رسی ہو سکے، ڈکیتی کی اطلاع پر ڈی ایس پی حافظ سعید ایس ایچ او تھانہ کھاریاں صدر لیاقت علی گجر موقع پر پہنچ گئے۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں