قمر زمان کائرہ کی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر مبارکباد

پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے تنہا کیا گیا تھا ،گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات سے پاکستان کی معیشت پر مثبت نتائج مرتب ہونگے، مشیر امور کشمیر

اتوار 19 جون 2022 12:35

لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2022ء) وزیر اعظم کے مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر مبارکباد کی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دانشمندانہ ڈپلومیسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے کامیاب سفارتکاری کے ذریعے دنیا کو پاکستان کی طرف متوجہ کیا ہے۔

مشیر امور کشمیر نے کہاکہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے تنہا کیا گیا تھا ۔انہوںنے کہاکہ گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات سے پاکستان کی معیشت پر مثبت نتائج مرتب ہونگے ۔قمرزمان کائرہ نے کہاکہ پاکستان کو معاشی طور پر مشکل صورتحال کا سامنا ہے ،قومی قیادت متفقہ فیصلوں سے پاکستان کو مشکل حالات سے باہر نکال رہی ہے۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں