لالہ موسیٰ،پانچ افراد کے قتل میں مطلوب تین لاکھ روپے ہیڈ منی کا انتہائی خطرناک مجرم اشتہاری انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار

منگل 21 جون 2022 18:26

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2022ء) پانچ افراد کے قتل میں مطلوب تین لاکھ روپے ہیڈ منی کا انتہائی خطرناک مجرم اشتہاری انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعطاء الرحمان کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ گلیانہ فیاض احمد نے خطرناک مجرم اشتہاری وسیم بہادر ولد بہادر خاں ساکن منگلیہ کو انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک دبئی سے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے سال 2007میں تین مختلف وارداتوں میں 5افراد کو قتل جبکہ ایک شخص کو زخمی کیا تھا جس میں ایک دہشت گردی کی واردات کے دوران مجرم نے ساتھیوں کے ہمراہ مخالفین کے گھر میں د اخل ہو کرتین سگے بھائیوں محمد امین،محمد یونس اور محمد اقبال کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار ا جبکہ محمد ہارون کوزخمی کیا اور بعد ازاں بیرون ملک فرار ہوگیا۔حکومت پنجاب نے مجرم اشتہاری کے سر قیمت تین لاکھ روپے مقرر کررکھی تھی۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں