کاروباری مراکز اور دکانوں میں جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل ہوگی ،ڈپٹی کمشنر

بدھ 29 جون 2022 22:24

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے کاروباری مراکز اور دکانوں کیلئے جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ حکمنامہ بمطابق نمبری SO(DII) 6ـ10/2005مورخہ 18جون2022 کے سریل نمبر بی اور سی میں شامل کاروبار ہفتہ میں ایک دن بند رکھے جانے ہیں، اسی کی رو سے ضلع گجرات کی ریونیو حدود میں جمعہ کے دن کو تعطیل مقرر کیا گیا ہے جبکہ شادی ہال پنجاب میرج فنکشنز ایکٹ 2016کی حدود کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کے پابند ہونگے۔\378

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں