شہریوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے شعور اجاگر کرنے پر بھرپورتو جہ دینے کی ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر گجرات

جمعرات 30 جون 2022 17:30

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر گجرات کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے کہا ہے کہ شہریوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے شعور اجاگر کرنے پر بھرپورتو جہ دینے کی ضرورت ہے، شہری بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور بخار کی صورت میں فوری طور پر ہسپتال سے رجوع کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شرکا ءنے آگاہی واک میں بھی شرکت کی اور میونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول سے تحصیل آفس تک مارچ کیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ،سی ای او ایجوکیشن چوہدری اورنگزیب، ڈی او سیکنڈری رخسانہ قدیر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین محکمہ تعلیم و صحت کے افسران، ملازمین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے ہدایت کی کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور ٹیمیں ڈینگی سرویلنس پر بھرپور فوکس کریں، جہاں سے لاروا برآمد ہو فوری رپورٹ کیا جائے تاکہ علاقہ میں کیمکل اور مکینکل ٹرٹیمنٹ کی جاسکے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے، سیمینارز اور واکس کا انعقاد کیا جائے نیز دیگر محکموں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی ممتاز شخصیات کی بھی معاونت حاصل کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں