اسسٹنٹ کمشنر نے مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے پر غوثیہ نان شاپ تیمور چوک پر 5ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا

جمعہ 1 جولائی 2022 21:50

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2022ء) اسسٹنٹ کمشنر خضر حیات نے مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے پر غوثیہ نان شاپ تیمور چوک پر 5ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اے سی گجرات خضر حیات نے تیمور چوک میں واقع غوثیہ نان شاپ کو چیک کیا جہاں روٹی پندرہ روپے، نان بیس روپے میں فروخت کیا جارہا تھا جبکہ روٹی کی مقررہ قیمت دس روپے اور نان کی قیمت پندرہ روپے ہے۔ اے سی گجرات نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مالکان کو جرمانہ عائد کر دیا۔ \378

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں