لالہ موسیٰ،ریلوے لائن کے قریب بھینسیں چراتے ہوئے کھٹالہ کا رہائشی 65 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکرجاں بحق،آٹھ بھینسیں بھی مر گئیں

جمعرات 4 اگست 2022 21:10

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2022ء) کٹھالہ میں ریلوے لائن کے قریب بھینسیں چراتے ہوئے کھٹالہ کا رہائشی 65 سالہ نور حسین ٹرین کی زد میں آکرجاں بحق ہو گیا، جبکہ حادثے میں اس کی آٹھ بھینسیں بھی ٹرین کی زد میں آ کر مر گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو عملہ اور تھانہ صدر گجرات نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کے بعد نعش ورثا ءکے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں