عاشورہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے دستے ضلعی انتظامیہ کی معاونت کریں گے،ڈپٹی کمشنر گجرات

ہفتہ 6 اگست 2022 18:15

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر گجرات عامر شہزاد کنگ نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے دستے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی معاونت کریں گے، ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جہاں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مجالس عزا اور جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عطا الرحمان، لالہ سعید اقبال بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ ضلع گجرات میں عاشورہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوس پرامن طور پر جاری ہیں، شہریوں کے بھرپور تعاون، علماء کرام و ممبران امن کمیٹی کی کاوشوں اور بھرپور تعاون سے شہیدوں کی سرزمین ہمیشہ کیطرح اتحاد بین المسلمین کا مرکز ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کیلئے پوری طرح متحرک ہے جبکہ پاک فوج اور رینجرز کی دو دو کمپنیاں بھی گجرات پہنچ چکی ہیں تاہم انکا کردار کوئیک رسپانس فورس کی صورت میں ہی ہوگا۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں