جامعہ گجرات کے ریڈرز کلب کے زیر اہتمام طلبہ کے لیے تربیتی ورکشاپ''ذوق مطالعہ اور کتب بینی'' کاا نعقاد

جمعرات 11 اگست 2022 21:36

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) جامعہ گجرات کے ریڈرز کلب کے زیر اہتمام طلبہ کے لیے تربیتی ورکشاپ''ذوق مطالعہ اور کتب بینی'' کاا نعقاد۔ تربیتی ورکشاپ علمی و ادبی ورکشاپوں کے سلسلہ پرورش لوح و قلم کا حصہ تھی۔ ورکشاپ کا مقصد نوجوان طلبہ میں مطالعہ کتب کے رحجان کو فروغ دیتے ہوئے ان کی ادبی تربیت تھا۔ ورکشاپ کے ریسورس پرسن کوارڈینیٹر ریڈرز کلب ڈاکٹر رخسانہ ریاض اور سنیئر لائبریرین قائد اعظم لائبریری محمد وراث بھٹی تھے۔

ڈاکٹر رخسانہ ریاض نے کہا کہ کتابوں نے انسانی تہذیب و تمدن کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ طلبہ میں ذوق مطالعہ کا فروغ اور کتب بینی کا رحجان خوش آئند امر ہے، مطالعہ کتب سے ذہنی و تخلیقی صلاحتیں بیدار ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

متنوع موضوعات پر کتب کا مطالعہ کتب بینی میں دلچسپی بڑھتا ہے۔ دورحاضر میں ڈیجیٹل ذرائع پر سے توجہ کم کرتے ہوئے ذوق مطالعہ کو فروغ دیا جا سکتا ہے،کتابیں علم و ابلاغ کا مؤثر وسیلہ اور مستند ذریعہ ہیں۔

محمد وارث بھٹی نے یو او جی لائبریریز کا طاہرانہ جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ گجرات کی قائدا عظم لائبریری کا شمار پنجاب کی چند بڑی لائبریریوں میں ہوتا ہے۔ یہاں پر طلبہ و اساتذہ کوتقریباًڈیڑھ لاکھ شائع شدہ کتب کے علاوہ دو لاکھ ای بک اور ڈیجیٹل جرنلوں و رسائل تک رسائی حاصل ہے۔ جامعہ گجرات کی لائبریریوں میں موجود تمام کتب کو آن لائن کیٹلاگ کے ذریعے تلاش کیا جا سکتا ہے۔ تربیتی ورکشاپ کے مہمانان اعزاز میں چیف لائبریرین ڈاکٹر ذکی الزماں عاصم اور لائبریرین رمیضہ مشتاق شامل تھے۔ ورکشاپ میں مختلف شعبہ جات کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے استفادہ کیا۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں