عمران خان نے 351 فارن کمپنیوں سے فنڈنگ لی، اس وجہ سے پی ٹی آئی فارن ایڈڈ پارٹی ڈکلیئر ہوئی،صدر مسلم لیگ ن ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک

جمعہ 12 اگست 2022 15:40

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) صدر مسلم لیگ ن ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک نے کہا ہےکہ ہمارے فوجی جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، شہادت دے رہے ہیں،ہم ہمیشہ جوانوں کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں یہ لوگ ٹوئٹ کرکے قومی ہیروز کو متنازعہ بناتے ہیں ہمیں شہدا ء کی فیملی کے ساتھ ہمدردی ہے،ایسے لوگوں کے خلاف قانون کو حرکت میں آنا چاہیے، عمران خان ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اداروں کے اندر بغاوت کی کال دی، تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم کو جب نکالا گیا تو انہوں نے ملک کی خاطر خاموشی اختیار کی۔ عمران خان کو معیشت تباہ کرنے، ملک کی اکائیوں کو توڑنے، ملک کے نوجوانوں کو بے روزگار کرنے پر اقتدار سے الگ کیا جب انہیں اقتدار سے الگ کیا تو انہوں نے کہا کہ رجیم چینج ہے، 8 مارچ کا مراسلہ انہوں نے 28 مارچ کو اس وقت نکالا جب انہیں پتہ چلا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے فارن فنڈنگ لے کر اپنی پارٹی کو فارن ایڈڈ پارٹی ڈیکلیئر کرایا ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے اپنی پارٹی کو بھی خراب کیا، ملک کو بھی خراب کیا اور اب اداروں کی ساکھ کو بھی خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جب فارن فنڈنگ لی جاتی ہے تو پھر کمٹمنٹس بھی پوری کی جاتی ہیں ۔پی ٹی آئی کو کسی نے نقصان پہنچایا ہے تو اس کا نام عمران خان ہے عمران خان نے 351 فارن کمپنیوں سے فنڈنگ لی، اس وجہ سے پی ٹی آئی فارن ایڈڈ پارٹی ڈکلیئر ہوئی۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں