جعلی سپر فاسفیٹ کھاد فروخت کرنے پر کھا د ڈیلر اسد علی کنگ کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 14 اگست 2022 19:20

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے جعلی سپر فاسفیٹ کھاد فروخت کرنے پر کھا د ڈیلر اسد علی کنگ کے خلاف تھانہ منگوالی غربی میں مقدمہ درج کرا دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے مذکورہ کھاد ڈیلر کے گودام میں رکھی سپر فاسفیٹ کھاد کا نمونہ لیکر تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوایا تھا، لیب رپورٹ میں ثابت ہو گیا کہ مذکورہ کھاد جعلی ہے جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کراد یا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں