لالہ موسیٰ،محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی کے موقع پر واک اور سیمینار کا انعقاد

اتوار 14 اگست 2022 19:30

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر واک اور سیمینار کا انعقادکیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطہر لطیف نے قیادت کی۔ واک کے شرکائ نے جیل روڈ پر مارچ کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطہر لطیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں نے اپنے لئے الگ وطن حاصل کیا، یہ دنیا کی پہلی اسلامی نظریاتی ریاست ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان اور انکے رفقا کی جدو جہد کا مقصد ایک ایسے وطن کا حصول تھا جہاں ہر شخص اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کر سکے اور اسے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے قیام سے ابتک بے مثال ترقی کی ہے تاہم اب بھی ہمیں سخت محنت اور جدوجہد کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو ترقی کی ان منازل سے ہمکنار کیا جاسکے جو ہمار ے اکابرین کا خواب تھا۔ \378

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں