چائلڈ لیبر کرانے پر بھٹہ منیجر کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 22 فروری 2017 23:25

لالہ موسیٰ۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء)اسسٹنٹ کمشنر ظہیر عباس چٹھہ نے چائلڈ لیبر کرانے پر بھٹہ منیجر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات پر 6افراد پر 28ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کی ہدایات کے مطابق جاری مہم کے دوران اے سی گجرات نے لیاقت برکس کی اچانک چیکنگ کی جہاں کم عمر بچے سکول جانے کے اوقات میں موجود تھے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مینجر علی عباس ولد سفیان سکنہ شاہدولہ ٹائون کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

دریں اثنا ء اے سی گجرات نے زائد المعیاد اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے پر سپر سٹور مالک عبدالرزاق، ہوٹل مالک عاصم شہزاد، عنصر شہزاد اور راستوں پر جانوروں کو گوبر پھینکنے پر شفیع، احسان اور شریف پر جرمانہ عائد کر دیا۔

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں