لنڈی کوتل‘گورنمنٹ پرائمری سکول شاہ ضمیر کلی کے طلباء نے صفائی مہم کا آغاز اپنے سکول سے کردیا

پیر 15 اکتوبر 2018 15:11

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء)گورنمنٹ پرائمری سکول شاہ ضمیر کلی کے طلباء نے صفائی مہم کا آغاز اپنے سکول سے کیا،لوگوں میں صفائی کا شعورا،ْجاگر کرنے کیلئے طلباء نے سکول سے حاجی آیوب کلی تک واک بھی کیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز گورنمنٹ پرائمری سکول کے طلباء نے ملک کے دیگر حصوں کی طرح کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز اپنے سکول سے کیاسکول کے طلباء نے سکول کوصاف کر کے گندگی کو سکول سے دور ایک ویرانے میں پھینک دیا اور بعد میںسکول کے طلباء نے حاجی ایوب کلی تک صفائی مہم کے آگاہی کے سلسلے میں پید ل مارچ بھی کیااس موقع پر سکول کے ہیڈ ٹیچر عالم خان نے کہا کہ ہر پاکستانی کو چاہیئے کہ صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے اور صفائی کاتعلق براہ راست صحت سے ہے صفائی و پاکیزگی سے ہم خود اورمعاشرہ بھی صحت مند رہیگااور بیماریوںکا روک تھام بھی ہوگاانہوں نے کہا کہ اپنی گلی اور سکولوں میںکوڑاکرکٹ پھینکنے سے معاشرتی آلودگی میںمزید اضافہ ہوگاتو اس میںاحتیاط کرنی چاہیے تاکہ ہم خود بھی صحت مند رہیں اور معاشرہ بھی صحت مند رہے گا۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں