خیبرپختونخوا ،ْپہلی مرتبہ قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کئے

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمرود اور لنڈی کوتل کے جیلوں میں موجود قیدیوں کیلئے 1600 پوسٹل بیلٹ موصول ہوئے تھے ،ْ ریٹرننگ افسر صرف 14 اہل قیدیوں نے اپنے بیلٹ پیپر سربمہر لفافے میں جمع کر ادیئے ہیں ،ْ گنتی 26جولائی کو ہوگی ،ْ زاہد عثمان کاکا خیل کی گفتگو اسی طرح کے پوسٹل بیلٹ خاصہ دار اور لیویز کے 74 اہلکاروں کو خصوصی درخواست پر بھی جاری کیے گئے ،ْ اہلکار 26جولائی کو سکیورٹی کی ڈیوٹی پر موجود ہونگے

جمعہ 20 جولائی 2018 16:17

خیبرپختونخوا ،ْپہلی مرتبہ قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کئے
لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع جمرود اور لنڈی کوتل کی جیلوں میں موجود قیدیوں نے 2018کے انتخابات میں پہلی مرتبہ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کئے ۔اسسٹنٹ کمشنر جمرود اور این اے 43 کے ریٹرننگ افسر زاہد عثمان کاکا خیل نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ انہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے جمرود اور لنڈی کوتل کے جیلوں میں موجود قیدیوں کیلئے 1600 پوسٹل بیلٹ موصول ہوئے تھے جس میں سے 1580 بیلٹ جاری کئے گئے تاکہ قیدی دیگر ضروری دستاویزات کیساتھ ووٹ ڈالنے کا قانونی حق استعمال کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ پوسٹل بیلٹ ان قیدیوں کو جاری کیے گئے جنہوں نے آئندہ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے تحریری طور پر درخواست جمع کرائی تھی ،ْ زیادہ تر قیدیوں کو 15 جولائی تک بیلٹ پیپرز جاری کردئیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

زاہد عثمان کاکا خیل نے کہا کہ صرف 14 اہل قیدیوں نے اپنے بیلٹ پیپر ایک سربمہر لفافے میں 20 جولائی کو جمع کرائے جو پوسٹل بیلٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی ،ْان بیلٹ پیپرز کی گنتی 26 جولائی کو کی جائے گی۔

انہوںنے کہا کہ قیدیوں کو پوسٹل بیلٹ جاری کرنے کا معاملہ قانونی ذمہ داری کے تحت تھا کیونکہ الیکشن قوانین میں یہ بات واضح ہے جس پر میں نے عمل کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ انتخابی قواتین کے تحت قیدیوں کو بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا حق ہے تاہم مجھے اس بارے میں نہیں معلوم کہ گزشتہ انتخابات میں اس قانون پر کیوں عمل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح کے پوسٹل بیلٹ خاصہ دار اور لیویز کے کم از کم 74 اہلکاروں کو ان کی خصوصی درخواست پر بھی جاری کیے گئے ہیں کیونکہ وہ 25 جولائی کو انتخابات کے دوران سیکیورٹی کی ڈیوٹی میں مصروف ہوں گے۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں