الیکشن 2018کے دوران پولنگ سٹیشنز پر ڈیوٹی سے انکاری اہلکاروں کو برطرف کرنے کی سفارش

جمعرات 2 اگست 2018 23:37

الیکشن 2018کے دوران پولنگ سٹیشنز پر ڈیوٹی سے انکاری اہلکاروں کو برطرف کرنے کی سفارش
لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) 25جولائی پولنگ سٹیشنز پر ڈیوٹی کے لئے مختلف محکموں سے پریزائیڈنگ و اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کی تقرریری کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے احکامات جاری ہوئے تھے ، جس میں ہیلتھ اور محکمہ ایجوکیشن کے مختلف کیڈرکی43 افسران نے انکار کیا اور ڈیوٹی سے غائب رہے ۔

(جاری ہے)

ریٹرنگ آفیسراین اے 43 زاھد عثمان کاکا خیل نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے محکموں کو معطلی کی سفارش کر دی ہے جن میںمحکمہ ہیلتھ کی میل فی میلزڈاکٹرز، ایل ایچ ویز،محکمہ ایجوکیشن کے لیکچررز،پروفیسرز میل فیملز اساتذہ شامل ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریٹرنگ آفیسر زاھد عثمان کاکا خیل نے کہا کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں ہے قانون سب کے لئے ایک ہے الیکشن 2018 کے دوران مختلف پلنگ اسٹیشنزجو دور دراز پہاڑی علاقوں میں تھے جہاں لاء ان آرڈر صورتحال بھی تھا خواتین اساتذہ اور ڈاکٹرز نے اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ ایمانداری سے ڈیوٹی سر انجام دی جنہیں میں سلام پیش کرتا ہوں۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں