خیبر ،ْ لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ماں اور 3 بیٹیاں جاں بحق

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں خواتین کی لاشیں نکالیں ،ْ ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل منتقل کردیا

پیر 24 ستمبر 2018 13:49

خیبر ،ْ لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ماں اور 3 بیٹیاں جاں بحق
لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ماں اور 3 بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔

(جاری ہے)

خاصہ دار ذرائع کے مطابق یہ واقعہ لنڈی کوتل کے علاقہ مختار خیل میں پیش آیا ،ْجہاں 4 خواتین مکانات کی مرمت کے لیے مٹی نکال رہی تھی کہ اچانک مٹی کا تودہ آن گرا۔مٹی کا تودہ گرنے سے چاروں خواتین جاں بحق ہوگئیں، جن میں ایک ماں اور اس کی 3 بیٹیاں شامل ہیں۔علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں خواتین کی لاشیں نکالیں اور انہیں ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں