پاک افغان طورخم بارڈدو دن بندش کے بعد کھول دیا گیا

دونوں طرف سے ہر قسم ٹریفک اورپیدل آمدورفت بحال،تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اتوار 21 اکتوبر 2018 15:40

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) افغانستان میں عام انتخابات کی وجہ سے پاک افغان طورخم سرحد کو دو دن وقفے کے بعد بروز اتوار کو دن گیارہ بجے ہر قسم ٹریفک اور عام آدمیوں کے آمدورفت کیلئے کھول دیا گیاسرکاری ذرائع کے مطابق دونوں طرف سے سینکڑوںمال بردار گاڑیاں اور ہزاروں کی تعداد میںلوگ سرحد پار کر گئے۔

(جاری ہے)

طورخم سرحد کھولنے سے تاجروں اورٹرانسپورٹروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ کئی دنوں سے بارڈرکے آس پاس سینکڑوں گاڑیاں اور کثیر تعداد میں لوگ پھنس چکے تھے واضح رہے کہ افغا نستان میں گزشتہ روز ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے باعث طورخم بارڈر کو دو دن کیلئے بند کیا تھا جس میں سیکو رٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تاہم مریضوںاور میت کولے جانے کی اجازت تھی۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں