لنڈی کوتل بازار میں فائرنگ، مقامی شخص سنگین شینواری جاں بحق

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:10

لنڈی کوتل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ضلع خیبرٹرائبل کی تحصیل لنڈی کوتل کے مرکزی بازار میں مبینہ طورپر فائرنگ سے مقامی شخص سنگین جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعہ لنڈی کوتل چھائونی کے کابل گیٹ کے سامنے پیش آیا جہاں پر مسلح شخص نے خودکار ہتھیار کے ذریعے سنگین خان ساکن خوگہ خیل لنڈی کوتل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے بعد انتظامیہ کے لیویز فورس کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم سمیع اللہ کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کردیا ہے جہاں پر اس سے تفتیش جاری ہے تاہم قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں