نیشنل لاجسٹک سیل کے زیراہتمام طورخم بی ایچ یو میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

اتوار 21 اپریل 2019 13:20

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) نیشنل لاجسٹک سیل کے زیراہتمام طورخم بی ایچ یو میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل ا سپیشلسٹ ڈاکٹر حمزہ علی خان،ڈاکٹر بدر سمیت 6 ڈاکٹروں نے شرکت کی فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کی چک آپ ٹیسٹ اور مفت دوائیاں دی گئی اس موقع پر این ایل سی میجر ذوالفقار،سول انتظامیہ کے اہلکار بھی موجود تھے عوام کی سہولت کیلئے آئندہ بھی اس طرح کے فری میڈیکل کیمپ منعقد کرینگے جس سے علاقہ کے عوام مستفید ہونگے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ این ایل سی کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ لگا یا گیا جسمیں سینکڑوں مریضوں کا علاج اور مفت دوائیاں دی گئیں اہلیان باچامینہ طورخم نے این ایل سی حکام کے اس نیک کاوش کو خوب سراہتے ہوئے اسے علاقہ کیلئے نیک شگون قرار دیا اور آئندہ بھی اس طرح کے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا-

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں