افغانستان نے والے 23ٹرانسپورٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق

پیر 20 اپریل 2020 14:22

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2020ء) افغانستان سے تین روز قبل آنے والے 195 پاکستانی ٹرانسپورٹرز میں سے 108 ٹرانسپورٹرزکی کورونا لیبارٹری ٹیسٹ کردی گئی جس میں 23 افراد میں تصدیق ہوگئی، ڈی سی محمود اسلم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ افرادٹرانسپورٹرز ہیں ،تین روز قبل طورخم سرحد کے ذریعے افغانستان سے آئے تھے، جنہیں ضلع خیبر میں کورنٹائین کردی گئی تھی، ڈی سی کے مطابق کورونا وائرس متاثرین کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے ہے۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں