جشن یوم آزادی ، پیر نور الحق قادری نے تین ہزار پونڈ وزنی پاکستان کا سب بڑا کیک کاٹا

ملک کے سلامتی اور دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور ملک کی حفاظت ہم سب پر فرض ہیں ، وفاقی زیر

جمعہ 14 اگست 2020 16:09

جشن یوم آزادی ، پیر نور الحق قادری نے تین ہزار پونڈ وزنی پاکستان کا سب بڑا کیک کاٹا
لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) خیبر لنڈی کوتل خیبر تکیہ کے مقام 14اگست جشن کے خوشی میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے تین ہزار پونڈ وزنی پاکستان کا سب بڑا کیک کاٹا۔تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل خیبر تکیہ کے مقام پر جشن آزادی کے خوشی میں تین ہزار پونڈ وزنی 60فٹ لمبا اور 15فٹ چوڑا پاکستان کا سب سے بڑا کیک وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کاٹا جشن آزادی کے خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ آج 74واں جشن آزادی ہیاسی دن پاکستان آزاد ہوا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ جشن آزادی بھرپور اور شایان شان طریقے سے منائیں گے ملک کے آزادی میں مسلمانوں اور قائدین نے بہت قربانیاں دی ہیں انہی کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہمیں آزادی ملی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان رمضان المبارک کے مہینے اور جمعہ کے دن آزاد ی وجود میں آئی تھی آزادی ایک بڑی نعمت ہیں اس لئے ہم سب ملکر ملک کی سلامتی یکجہتی کرینگے ۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بہت سازشیں ہوئے تاہم اللہ کی کرم سے دشمنوں کے تمام سازشیں ناکام ہوگئے اور اپنا پیارا ملک پاکستان قیامت تک سلامت رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سلامتی اور دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور ملک کی حفاظت ہم سب پر فرض ہیں اس لئے تمام عوام اک جشن آزادی کے خوشی میں دو رکعت نوافل ادا کریں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے جشن آزادی کے خوشی میں تین ہزار پونڈ وزنی کیک تیار کرنے پر حاجی شاکر آفریدی اور ان کے ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں