لنڈی کوتل بازار باچا خان چوک میں نوجوانان قبائل کا پاک افغان طورخم بارڈرکے بندش خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 6 جون 2021 20:15

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) لنڈی کوتل بازار باچا خان چوک میں نوجوانان قبائل نے پاک افغان طورخم بارڈرکے بندش خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں تنظیم نوجوانان قبائل کے صدر اسرار شنواری ،عوامی نیشنل پارٹی کے صدر شاہ حسین،.جے یو آئی کے سالارقاری نظیم گل،قومی وطن پارٹی کے صدر علی رحمان شلمانی، پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک کے صدر دولت شاہ افریدی،جماعت اسلامی لنڈی کوتل کے صدر حسن خان شنواری،خیبر چمبر آف کامرس کے صدر جابر شنواری پاکستان پیپل پارٹی کے رہنما شاہ رحمن شنواری،مزدور یونین صدر فرمان شنواری نے مظاہرین سے خطاب کیا اور کہا کہ اگر تورخم بارڈر کو جلد از جلد عام لوگوں کے لیے نہیں کھلا گیا تو تورخم بارڈر پر احتجاجی دھرنا دیا جائیگا

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں