جشن آزادی ،پیرنورالحق قادری نے پہاڑ پر بننے والی سب سے بڑا پاکستان کا سبز ہلالی پرچم کا افتتاح کر دیا

پاک فوج اور سیکورٹی فورسز اور مشران اور عوام کی قربانیوں سے امن قائم ہو گیا ، آئندہ بھی قبائلی عوام کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، وفاقی وزیر

اتوار 15 اگست 2021 00:02

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2021ء) ضلع خیبر لنڈیکوتل خیبر نیکی خیل تکیہ کے مقام پر 14اگست جشن آزادی کے خوشی میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے پہاڑ پر بننے والی سب سے بڑا پاکستان کا سبز ہلالی پرچم کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل خیبر تکیہ کے مقام پر جشن آزادی کے خوشی میں زژگے پاکستان کے چیئر مین شاکر آفریدی کی طرف سے پہاڑ پر بننے والی سب سے بڑا پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کا افتتاح وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری اور کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نذیر نے کیا جشن آزادی کے خوشی میں لنڈی کوتل خیبر پہاڑ پر بننے والی پرچم کی لمبائی 450فٹ اور چوڑائی 350فٹ ہیں جس پر بہت محنت کی گئی ،لنڈی کوتل جشن آزادی کے سب سے بڑے پرچم کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آزادی ایک بڑا نعمت ہیں اور اسی دن پاکستان انگریزوں اور ہندو کے غلامی سے آزاد ہو گیا اور پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک بن گیا وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ قبائلی عوام محب وطن ہیں اور ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کے سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے قربانیاں دی ہیں، ملک اور علاقے میں پاک فوج اور سیکورٹی فورسز اور مشران اور عوام کی قربانیوں سے امن قائم ہو گیا اور آئندہ بھی قبائلی عوام کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے کھبی بھی کامیاب نہیں ہونگے پاکستان قیامت تک سلامت اور قائم رہے گا.

قبائلی عوام محب وطن ہیں جس کی زندہ مثال گزشتہ کئی سالوں سے قبائلی عوام ملک کی دیگر حصوں کی طرح جشن آزادی جوش وجزبے سے منا رہے ہیں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ لنڈی کوتل زژگئے پاکستان کے چیئر مین نے شاکر آفریدی نے 2019 میں دنیا میں پاکستان کا سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم بنا دیا تھا ، 2020 میں جشن آزادی کے خوشی میں سب سے بڑا کیک بنا یا گیا تھا اور لنڈی کوتل خیبر زخہ خیل کے پہاڑ پر پاکستان کا سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم بنا دیا گیا جوکہ پاکستان کے ساتھ محبت اور قربانی کا سب سے بڑا ثبوت ہے جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،لنڈی کوتل جشن آزادی کے افتتاح کے موقع پر پر پہاڑ پر پاکستان کا سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم بنانے پر کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نزیر نے شاکر آفریدی کو 50ہزار روپے نقد انعام بھی دیاگیا، لنڈی کوتل جشن آزادی پرچم افتتاح کے موقع پر ایڈوائزر ٹو فیڈرل منسٹر حاجی امیر محمد خان آفریدی.

میجر اسد خان پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی جمال آفریدی زکوات کمیٹی کے چئیرمین مولانا احسان اللہ جنیدی. مولانا شعیب قادری. ملک اشرف آفریدی. ناظم اسلام الدین آفریدی. مولانا شعیب قادری اور علاقے مشران اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں