پاک افغان کو آپریشن فورم نے 300ٹن خوراکی مواد افغانستان کو بھیج دیا

اتوار 19 ستمبر 2021 18:50

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) پاک افغان کو آپریشن فورم نے 300ٹن خوراکی مواد افغانستان کو بھیج دیا ۔طورخم میں زیرو پوائنٹ پر افغان حکام کے حوالہ کیا گیا ۔جس میں آٹا،چینی،چاول،ادویات دالیں اور کوکنگ ائل شامل تھیں ،خوراکی مواد جذبہ خیر سگالی کے تحت بھیج دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاک افغان کو آپریشن فورم نے اتوار کے دن افغانستان کو طورخم کے سرحدی گزر گاہ کے زریعے 300ٹن خوارکی مواد بھیج دیا جس میں 31ٹن چاول،190ٹن اٹا ،2ٹن ادویات ،11ٹن کو کنگ ائل 65ٹن چینی اور 3ٹن دالیں شامل تھیں ۔

پاک افغان کو اپریشن فورم کے چیئر مین حبیب اللہ نے کہاکہ افغان ہمارے مسلمان بھائی ہیں ہمارا ان کے ساتھ صدیوں پرانا تعلقات ہیں 40 سالہ طویل جنک نے افغانستان کے اقتصادی اور معاشی حالات کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے افغانستان سے اچانک انخلا نے افغانیوں کو خطرات سے دو چار کر دیا جس سے کئی بحرانوں کو جنم لینے کے خدشات بڑھ رہے ہیں اگر انہی بحرانوں پر قابو نہ پا لیا گیا تو افغانستان سنگین صورتحال سے دو چار ہو جائیگاانہوں نے کہا کہ ہم نے افغانستان کو خوراکی مواد جذ بہ خیر سگالی کے تحت بھیج دی تاکہ وہاں کے لوگ خوراکی کمی سے دو چار نہ ہو ۔

(جاری ہے)

خوراکی مواد کل 17ٹرکوں کے زریعے طورخم تک پہنچایا گیا جہاں پر زیرو پوائنٹ پر افغان حکام مبارز کو حوالہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں