7 لاکھ بے گھر افغان شہریوں کی بنیادی ضروریات پوراکرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔افغان عوام کو16 ٹرک پرمشتمل اشیاء ضروریہ فراہم کیاہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 اکتوبر 2021 17:53

7 لاکھ بے گھر افغان شہریوں کی بنیادی ضروریات پوراکرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔افغان عوام کو16 ٹرک پرمشتمل اشیاء ضروریہ فراہم کیاہے
لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2021ء،نمائندہ خصوصی،جواد شینواری) طورخم کسٹم ہاوس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی محتسب ٹیکس عاصم محمودجاہ نے کہا کہ 16 ٹرک پر مشتمل کروڑوں روپے مالیت کے ادویات اور اشیاء ضروریہ افغان عوام کو آج عطیہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دنیا افغان عوام کی تعاون کریں بہ صورت دیگر افغانستان میں انسانی المیہ جنم لے سکتی ہے۔

(جاری ہے)

تقریب سے کابل میں پاکستانی سفارتکار عابداللہ نے کہا کہ دنیا نے افغانستان سے منہ موڑ لیا ہے حال ہی میں 7 لاکھ افغان شہری افغانستان کے مختلف علاقوں میں پناہ گزین بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے باعث لاکھوں بچوں کو دودھ تک میسر نہیں۔ عابداللہ نے کہا کہ افغان عوام پاکستانی حکومت کے تعاون کے بے حد مشکور ہیں
بعدازاں کسٹم حکام نے 16 ٹرکوں پر مشتمل غذائی اشیاء طورخم سرحد پر کابل میں ہاکستانی سفارتکار کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں