لنڈی کوتل ،پسید خیل میں درجنوں بچے شدید بخار میں مبتلا ہو گئے

جمعہ 28 اگست 2020 16:42

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2020ء) لنڈی کوتل کے علاقہ پسید خیل میں درجنوں بچے شدید بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں سخت بخار نے وبائی شکل اختیار کی ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کے ایمرجنسی میں تقریبا ًگزشتہ دو چالیس سے بچے لائے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

فوری طورپر میڈیکل ٹیمیں بھیج دی جائے ،عمائدین پسید خیل ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال ایمرجنسی میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ایک میڈیکل ٹیکنیشن نے بتا یا کہ دورافتادہ اور پسماندہ علاقہ پسید خیل میں ہر گھر میں دو اور تین بچے شدید بخا ر میں مبتلا ہو گئے ہیں شدید بخار کی وجہ سے ڈاکٹر کی مشورے سے ملیریا کی ٹیسٹ بھی کراوئی جا تی ہے لیکن ٹیسٹ نگیٹیو آتی ہے لیکن بخار میں مبتلا بچے کو ملیریا جیسے بیماری کی شکایات ہو تی ہیں لیکن ٹیسٹ میں ملیریا نہیں ہو تی روزانہ ایمرجنسی میں پسید خیل کے علاقے سے کئی بچے لائی جا تی ہے اس حوالے سے پسید خیل کے مشران ر مضان ، اسلام گل اورمیر م جان نے میڈیا کو بتا یا کہ متاثرہ علاقے میں فوری طور پر میڈیکل ٹیمیں بھیج دیا جائے تاکہ بیماری کا روک تھام ہو سکے انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقے میں ایک پانی کا چشمہ ہے جہاں سے اہل علاقہ پانی استعمال کررہے ہیں انکے بچے شدید بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں مشران نے بتا یا کہ کئی دنوں سے وہ چیخ رہے ہیں لیکن کسی نے نہیںسنا اس لئے مجبورکمانڈنٹ میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کیلئے خیبر رائفلزکمانڈنٹ کودرخواست دیدی ۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں