لنڈی کوتل ‘کیری ڈبے کو حادثہ ما‘ں بیٹا موقع پرجاں بحق ‘چار افراد زخمی

تین افراد کو تشویش ناک حالت میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیاگیا

بدھ 28 جولائی 2021 15:21

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) کم شلمان میں کیری ڈبے کو حادثہ ماں بیٹا موقع پرجاں بحق ‘چار افراد زخمی ،زخمی ہونے والوں اور وفات ہونے والوں کا تعلق ایک ہی گھرانے سے بتائی جاتی ہے ، زخمیوں کو ریسکیو1122 نے پشاور منتقل کیا -حادثہ دھند کے باعث پیش آیا گہرے دھند کی وجہ سے کیری ڈبہ گھائی میں جا گرا جس میں ماں بیٹا موقع پر جاںبحق ہو گئے جبکہ دیگر چار افراد زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیئے گئے جس بعد میں تین افراد کو تشویش ناک حالت میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیاگیا زخمیوں ہونے والوں میں صادق، آفاق،عاصم ،محمد دوست شامل ہیں حادثے میں کیری ڈبے کوبہت نقصان پہنچا ہے زرائع کے مطابق کیری ڈبہ لنڈی کوتل ہسپتال سے کم شلمان کو جا رہا تھا جس کو راستے میں حادثے ہوا مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کر کے کے ذخمی ہونے والوں اور جاں بحق افراد کو نکال لیا ۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں