بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے پاک افغان سکیورٹی فورسزکی فلیگ میٹنگ

بدھ 18 اپریل 2018 22:02

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)خیبر ایجنسی ،پاک افغان طورخم بارڈر پر دونوں ممالک کے سیکیورٹی فورسز کے مابین بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سیکورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر پاک افغان فورسز کے مابین ایک فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پاکستانی فورسز حکام کی جانب سے لیفٹیننٹ کرنل ارشد اور افغان سیکورٹی فورسز کی طرف سے قیادت لیفٹیننٹ کرنل وحید نے کی۔

(جاری ہے)

مذکورہ فلیگ میٹنگ میں بارڈر کے دونوں اطراف سیکیورٹی,باڑ کی مرمت, بارڈر پر ون ونڈو سسٹم کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی اس کے علاوہ میٹنگ میں بارڈر کھولنے کا دورانیہ زیادہ کرکے رات 9 بجے تک بڑھانے اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی میٹنگ نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں جانب سے نیک خواہشات کا تبادلہ بھی ہوا۔دونوں ممالک کے سیکورٹی حکام کے درمیان میٹنگ کافی خوشگوار ماحول میں ہوئی ،

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں