خوگہ خیل طورخم قومی اڈہ کو دو سال بعد دوبارہ کھول دیا گیا

جمعہ 3 اگست 2018 23:44

لنڈیکوتل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2018ء) اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل اور جرگہ مشران کی کوششوں سے خوگہ خیل طورخم قومی اڈہ کو دو سال کے طویل عرصہ کے بعد کھول دیا گیا ،عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل نیا ز محمد ، تحصیلداران شمس الاسلام ،شکیل برکی اور قومی مشران اور جرگہ ممبران مولانا عتیق اللہ، طورخم کسٹم کلئیرنس ایجنٹس کے چئیر مین معراج الدین شنواری ،آختر زیب،ملک پرویز اور ملک نادر خان قاری مراد شینواری مولانا شیر حید ر شینواری نے قومی آڈہ کی 13مہینوں کی ایگریمنٹ شاہ حسین شنواری کے حوالے کر دی گز شتہ 19مہینوں سے پاک افغان بارڈر طورخم میں شینواری خوگہ خیل قومی ٹرانسپورٹ آڈے میںاسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل نیا زمحمد اور جر گہ ممبران معراج الدین شنواری ،مولانا عتیق اللہ ،ملک نادر کان ،ملک پرویز اورآختر زیب کی کوششوں سے اختلافات ختم ہو گئے اور قومی اڈے کو شاہ حسین شینواری کو 13مہینوں کیلئے ماہانہ 43لاکھ روپے پر چلانے کیلئے اختیارات دے دئیے جبکہ بعد میں 7مہینوں کیلئے نائب شاہ شینواری کو حوالے کیا جائے گا اور وہ 53لاکھ روپے قوم کوماہانہ اداکرے گا اس سے پہلے کئی بار قومی مشران اور سیاسی عمائدین نے جر گے کئے لیکن ناکام رہے اور 19مہینوں تک قومی آڈہ فری چل رہا تھا اور قوم کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا تھا ا س سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر نیا زمحمد نے میڈیا کو بتا یا کہ قومی اڈے سے قوم کے یتیم اور بیواوں کا خر چہ چل رہا تھا جر گہ ممبران اور قومی مشران نے جو کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہیں اور کوئی مجبور اور غریب بے نوااور مفلس نہیں رہیگا علاقے میں جو اور مسائل ہیں اس کیلئے اگر اس طرح متفق ہو گئے تو ہ بھی حل ہو سکتے ہیں خوگا خیل قوم کے مشران نے میڈیا کو بتا یا کہ اس سے پہلے جو فیصلے کئے گئے تھے اورایک فریق نے تسلیم کر نے سے انکار کیا تھا ا طورخم قومی آڈے کی بحالی سے خوگہ خیل قوم کے جملہ افراد میں خوشی کی کہر دوڑ گئی واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر اور قومی مشران کے اس فیصلے کے بعد طورخم قومی آڈے میں این ایل سی حکام کو ئی مداخلت نہیں کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں