پاک افغان بارڈر طورخم پر افغان باشندے سے 67تولے سونا برآمد

دوسری کاروائی میں خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے خربوزہ میں دو کلو آئس پکڑ کر ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 14 ستمبر 2018 16:47

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) پاک افغان بارڈر طورخم پر افغان باشندے سے 67تولے سونا برآمد،جبکہ دوسری کاروائی میں خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے خربوزہ میں دو کلو آئس پکڑ کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طورخم تحصیلدار شکیل برکی کی خصوصی ہدایت پرخاصہ دار فورس کے کمانڈر جبار شنواری نے معمول کے تلاشی کے دوران پاکستان سے افغانستان جانے والے افغان باشندے شمس الحق سے 67تولے سونا برآمد کیا جس کی مالیت لاکھوں بنتی ہیںجبکہ ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے لنڈی کوتل حوالات منتقل کیا گیا جبکہ ایک دوسری کاروائی کے دوران افغانستان سے آنے والے خربوزے میں خفیہ طریقے سے چھپائے گئے دو کلو آئس بر آمد کیا گیااس حوالے سے انتظامیہ ذرئع کا کہنا ہے کہ تحصیلدار شکیل برکی کو پیشگی اطلاع ملی تھی جس پر خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے ناکہ بندی افغانستان سے آنے والے سامان کی چیکنگ سخت کر دی گئی جس کے نتیجے میں ہاتھ گاڑی سے دو کلوآئس بر آمد کیا گیاملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لئے لنڈی کوتل حوالات منتقل کردیاگیاہے واضح رہے کہ طورخم تحصیلدار شکی برکی نے حالیہ کئی دنوں میںمتعدد بارلاکھوں روپے غیر ملکی کرنسی ،اسلحہ،زیورات اور نشہ اوراشیاء کی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا یا ہے ۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں