خاصہ دار فورس نے سونا افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:50

لنڈی کوتل۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) ضلع خیبر طورخم بارڈر پر خاصہ دار فورس نے پاکستان سے بھاری مقدار میں سونا افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا 67 تولے سونا شلوار میں انڈرویئر کے اندر چھپایا گیا تھا سرکاری ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاصہ دارفورس کے اہلکاروں نے افغانستان جانے والے مسافر شمس الحق کو معمول کی تلاشی کی غرض سے روکا تو اس کے شلوار میں انڈرویئر کے اندر مہارت کیساتھ مذکورہ مقدار میں سونا چھپایا گیا تھا جسے برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا گیا بعدازاں ملزم کو مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کردیا گیاجبکہ دوسری طرف طورخم بارڈر پر تحصیلدار شکیل برکی کی ہدایات پر خاصہ دار فورس کے جوانوں نے افغانستان جانے اور آنے والے افراد کی جامعہ تلاشی مزید سخت کر دی گئی۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں