پورے فاٹا میں ہنگامی بنیادوں پر ترقی ہوگی،آئی جی ایف سی میجرجنرل وسیم اشرف

پیر 24 ستمبر 2018 23:48

لنڈیکوتل۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) ضلع خیبرتحصیل باڑہ آئی جی ایف سی خیبر پختونخواہ میجر جنرل وسیم اشرف نے میلواڈ سیکٹر میں قوم اکاخیل کے پسماندہ ترین علاقہ سپاہیانوں کلی کا دورہ کیا اور وہاں کے عوام سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پورے فاٹا میں ہنگامی بنیادوں پر ترقی ہوگی کیونکہ فاٹا زیادہ متاثرہ علاقہ ہے جہاں پر تمام بنیادی ضروریات کی فراہم نہایت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ علاقہ سپاہیانوں کلے میں اتنازیادہ ابادی والے گاوں میںابھی تک تعلیمی ادارہ نہیںجب تک یہاں تعلیمی ادارہ قائم نہ کیا جائے تب تک ایف سی اہلکاریہاں کے بچوں کے لیے تعلیم کی بندوبست کرے گی تاکہ علاقے کے بچے تعلیم سے محروم نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ قبائلوں کی وطن پرست ہونے پر کوئی شک نہیں کیونکہ وہ پاک فوج کے ساتھ مل کر اپنے ملک کے دفاع کیلئے قربانیاں دیئے ہیں اور مستقبل میں بھی غیور قبائل ،ایف سی اور افواج پاکستان مل کروطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہوگا۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں