لنڈیکوتل میں مٹی کاتودہ گرنے سے ماں اورتین بیٹیاں جاں بحق

پیر 24 ستمبر 2018 23:49

لنڈیکوتل۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) ضلع خیبرٹرائبل کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ مختار خیل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ماں اور 3 بیٹیاں جاں بحق ہوگئی۔ ہسپتال زرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ مختار خیل میں مٹی کا تودہ گرگیا جس کی وجہ سے وہاں موجود سکندر شنواری کی اہلیہ اپنی تین جواںسال بیٹیوں سمیت تودے کی زد میں آکر مٹی کی بڑے ڈھیر تلے دب گئے اور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون اپنی بیٹیوں کی ہمراء وہاں سے مٹی اپنے گھر لے جارہی تھی۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ملبے کے ڈھیر سے خاتون اور اس کی بیٹیوں کی لاشیں نکال دیئے اور فوراً ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل منتقل کرا دیے تاہم وہ پہلے ہی فوت ہوچکی تھی جبکہ جاں بحق ہونے والے ماں اور تین بیٹیوں کی لاشیں ہسپتال سے انکے ابائی گاؤں مختار خیل پہنچا دی گئی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔

(جاری ہے)

سکندر شینواری کی اہلیہ اور تین بیٹیوں کی نماز جنازہ لنڈیکوتل مختار خیل میں ادا کر دی گئی اور وہاں مقامی قبرستان میں سپر دخاک کردیا گیا۔ مقامی زرائع کے مطابق سکند ر شینواری کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے‘ حکومت اور دیگر مخیر حضرات ان کے ساتھ بھر پور مالی مددکریں۔ دریں اثناء وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور سابق سینیٹر پیر عبدالمالک قادری نے پیش آنے والے سانحہ پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ اس غم میں برابر شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں