لنڈی کوتل جرگہ ہال میں خسرہ مہم کے اگاہی کے سلسلے میں تقریب

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:09

لنڈیکوتل۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) خیبر لنڈی کوتل جرگہ ہال میں خسرہ مہم کے اگاہی کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران نائب تحصیلدار غنچہ گل مہمند یونیسف فاٹا لیڈ ڈاکٹر ڈاکٹر قیوم ڈاکٹر راحیل۔حیدر زمان مثل خان ۔

(جاری ہے)

فلاحی تنظیم کے چیئرمین حاجی بنارس شینواری حاجی نواز خان شینواری اور دیگر محکمہ صحت حکام کے علاوہ علاقے کے مشران فلاحی تنظیموں کے مشران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے ڈاکٹر قیوم اور اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے خسرہ مہم کو کامیاب کرانے کے لئے ہم سب بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے انہوں نے کہا کہ خسرہ ایک خطرناک مرض ہیں اس لئے علاقے کے عوام اور مشران خسرہ مہم کے دوران اپنے بچوں کو خسرہ سے بچاؤں کے لئے بروقت ٹیکے لگاء جائے تاکہ اس مرض کا خاتمہ ممکن ہوسکے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ خسرہ مہم کے دوران محکمہ صحت حکام کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرینگے اور ان کے ساتھ ہرقسم تعاون جاری رکھیںگے تقریب کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران نے خسرہ مہم کے افتتاح کے موقع پر ایک بچے کو خسرہ کی حفاظتی ٹیکہ لگا یا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں