امن وامان کی صورتحال برقراررکھنا اور عوام کی خدمت اولین ترجیح ہوگی، اے سی لنڈیکوتل عمران

جمعرات 22 نومبر 2018 23:30

لنڈیکوتل۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر کی خصوصی ہدایات پر لنڈی کوتل سب ڈویژن میں خاصہ دار فورس اور لیویزفورس کے منعقدہ دربار کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل محمد عمران نے کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خاصہ دار فورس اور لیویزفورس کے تمام کمانڈرز منشیات کی روکھتام میں کلیدی کردار ادا کریں ڈپٹی کمشنر ضلع محمود اسلم نے خاصہ دارفورس اور لیویزفورس کے کمانڈرو میں سفارش اور اقراپروری ختم کر دی ہیں صوبائی حکومت کی احکامات کے روشنی میں ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل محمد عمران نے لنڈی کوتل سب ڈویژن میں خاصہ دار فورس اور لیویزفورس کے جوانوں اور صوبیداروں کی دربار منقعد کی اس موقع پر تحصیلدار عصمت اللہ وزیر تحصیلدار بازار ذخہ خیل غنچہ گل مہمند تحصیلدار طورخم شکیل خان برکی نے شرکت کی اس موقع ر لیویزفورس اورخا صہ دار فورس کے صوبیدارو اور جوانوں نے دربار کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران نے کہا کہ علاقے کے امن امان کی بہتر صورتحال اور پولیوں مہم میں بہتر ڈیوٹی سرانجام دینے پر قربانیوں اور اقدامات کو سراہا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن وامان کی صورتحال اور عوام کی خدمت کرنا اولین ترجیح ہوگی اس سلسلے میں تمام خاصہ دار فورس اور لیویزفورس کے جوان منشیات کی روکھتام میں کلیدی کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ خاصہ دار فورس اور لیویزفورس کے پوسٹنگ اور ٹرانسفر میں خالص میرٹ پر ہوگی جس میں اقرا با پروری ختم کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں