لنڈی کوتل ، گرلز ہائی سکول میں فاٹا ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام 6 ماہ سے جاری طالبات کے کمپیوٹر کورس مکمل

ہفتہ 24 نومبر 2018 19:36

لنڈیکوتل۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2018ء) ضلع خیبرکے علاقے لنڈی کوتل میں گرلز ہائی سکول میں فاٹا ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام 6 ماہ سے جاری طالبات کے کمپیوٹر کورس مکمل ہوگیا ہے ۔ مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کرسچن کمیونٹی پشاور کے ایم این اے جمشید تھامس نے کمپیوٹر کورس مکمل کرنے والے طالبات میں اسناد تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پر مہمان خصوصی ایم این اے جمشید تھامس نے کہا کہ ضلع خیبر کے طلباء اور طالبات میں بے پنا ٹیلنٹ موجود ہیں جنہوں نے تعلیم کے میدان میں ہمیشہ کی طرح ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے، کرسچن کمیونٹی اور دیگر طالبات کی ہرممکن مدد کی جائے گی اور ان کے مسائل حل کرانے کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھاینگے تاکہ انکی مشکلات میں کمی آسکے۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں