لنڈیکوتل،خیبر کلاسک ونٹیج کار ریلی باب خیبر سے گزر کر طورخم میچنی چیک پوسٹ پر اختتام پذیر

ہفتہ 24 نومبر 2018 19:36

لنڈیکوتل۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2018ء) خیبر کلاسک ونٹیج کار ریلی باب خیبر سے گزر کر طورخم میچنی چیک پوسٹ پر اختتام پذیر ہوگئی ۔ ریلی تقربیا 60کاروں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل تھی ،عوام نے ریلی کو امن کا تحفہ قرار دیا،اس موقع پر سیکورٹی فورسزاورضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات کئے گئے تھے ۔ہفتہ کے روز خیبرکلاسک ونٹیج کار ریلی باب خیبر سے گزر گئی، اس ریلی میں تقریبا 60نادر اور دلکش موٹرکاریں ،موٹر سائیکل و سکوٹر شامل تھے ، جن میں غیر ملکی شرکاء بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ونٹیج کار ریلی کراچی سے شروع ہوئی تھی جو کہ پشاور سے ہوتے ہوئے پاک افغان بارڈر طورخم کے مقام میچنی چیک پوسٹ پر اختتام پزیر ہوگی، ونٹیج کار ریلی کے موقع پر جمرود میں سیکورٹی کا فل پروف انتظامات کئے گئے تھے ، باب خیبر کے مقام پر عوام کی کثیر تعداد ریلی کو دیکھنے کیلئے جمع ہوئے تھے ، عوامی حلقوں کے مطابق اس قسم کے پروگرامات کی بدولت قبائیلی اضلاع کے حوالے سے منفی سوچ ختم ہونے میں مدد ملے گی جبکہ عوام نے اس ریلی کو امن کا تحفہ قرار دیا ۔اس ریلی میں غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا ، جمرود کے عوام نے غیرملکی کھلاڑیوں پرانتہائی مسرت کااظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں