لنڈی کو تل،کھلی کچہری

منگل 11 دسمبر 2018 21:03

لنڈی کو تل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) جمرود علاقہ شاہ کس ملک بسم اللہ خان اور نظر محمد کے حجرے میں اسسٹنٹ کمشنر جمرود سیلم جان مروت نے کھٹیا خیل عوام کے مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری کا اہتمام کیا ، کھلی کچہری کے موقع پر واپڈا اہلکار، جمرود سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر الیاس، ایف ڈی ایم اے حکام، ایجنسی ایجوکیشن افیسر جدون خان،پی ایم ایل این کے سربراہ سردار اعظم آفریدی سمیت علاقائی مشران نے کثیر تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

مسائل کے حوالے سے ملک بسم اللہ خان نے کہا کہ یہاں دس سالوں سے سکول بنے ہیں لیکن اسمیں سٹاف نہیں ہے، ڈسپنسریوں کا بھی یہی حال ہیں، ہسپتالوں میں مریضوں کو ادویات نہیں ملتے، انضمام کے فوائد سے تاحال قبائیلی اضلاع کے عوام محروم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں