لنڈی کو تل، 215ونگ سوات سکاؤٹس کی کاوشوں سے 60سالا دشمنی دوستی میں بدل گئی

جمعہ 11 جنوری 2019 19:27

لنڈی کو تل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) ضلع خیبرٹرائبل کی تحصیل لنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقے لوئے شلمان میں فرنٹیئرکور215ونگ سوات سکاؤٹس کی کاوشوں سے 60سالا دشمنی دوستی میں بدل گئی امروز اور عالم خان کے خاندانوں کے درمیان اراضی تنازعہ پر دشمنی کے نتیجے میں کئی افرادقتل ہوچکے ہیں تقریب کے دوران دونوں خاندان کے افراد بغلگیر ہوگئے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی215ونگ سوات سکاؤٹس اور علاقائی مشران کی مشترکہ کوششوں کے باعث دونوں خاندانوں کے درمیان دشمنی دوستی میں بدل گئی اور دونوں خاندانوں نے حکام وجرگہ ممبران کے سامنے آپس میں بھائیوں کی طرح رہنے کا حلف بھی اٹھا لیااس موقع پر 215ونگ سوات سکاؤٹس کے کمانڈر اور اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران بھی موجود تھے اس موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران ونگ کمانڈر اور اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ زمین خدا کی ملکیت ہیں اور ہم سب نے اس دنیا سے رخصت ہوکر جانا ہے اس لئے سب کو چاہیئے کہ اپنے مسائل افہام و تفہیم کے ساتھ حل کریں شلمان پاک افغان سرحد پر واقع خطہ ہے جہاں پر مکین کئی قسم کے نامساعد حالات و مشکلات سے دوچار ہیں جن کے بارے میں انتظامیہ کو علم ہے ان کے حل کے لئے ٹاسک فورس بنایا جارہا ہے جو سرکاری اہلکار شلمان میں ڈیوٹیاں سرانجام نہیں دے رہے ہیں چاہے وہ محکمہ تعلیم و صحت میں ہیں یا دوسرے سرکاری محکمہ جات ہو انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی شلمان کے لوگوں کو چاہیئے کہ وہ آپس میں پیار ومحبت سے رہے ہیں اور آپس کی دشمنیاں ختم کریں

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں