لنڈی کوتل سب ڈیویژن میں بجلی کی منصفانہ تقسیم کیلئے مقامی انتظامیہ نے ٹیمیں تشکیل دیدی

ہفتہ 12 جنوری 2019 18:43

لنڈی کو تل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) ضلع خیبر لنڈی کوتل میں بجلی کی منصفانہ تقسیم کے لئی اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران نے واپڈاحکام اور انتظامیہ کے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی جس کے لئے خاصہ دار فورس کے تین صوبیدار وں کی ڈیوٹی لگا دی علاقہ زخہ خیل کے لئے صوبیدار حوالدار خان آفریدی. لنڈی کوتل کے لئے نائب صوبیدار عشرت شینواری. لوئے اور کم شلمان کے لئے صوبیدار امجد شلمانی کو واپڈا حکام کے ساتھ بجلی کی منصفانہ تقسیم کے لئے ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہے جبکہ بجلی تقسیم کے نگرانی کے لئے تحصیلدار لنڈی کوتل.

(جاری ہے)

تحصیلدار بازار زخہ خیل اور طورخم کے پولیٹیکل محرر حاجی شاہد آفریدی ڈیوٹی سرانجام دیں گی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران بجلی کی منصفانہ تقسیم کرانے کے لئے سربراہ کے طور پر نگرانی کریں گے تاکہ عوام کے مشکلات میں کمی آجائے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران نے کہا کہ کہ علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئے گئے ہیں جس میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی اور تمام علاقوں کو بجلی منصفانہ طریقے سے دی جائے گی تاکہ علاقے کے عوام کے مشکلات میں کمی آجائے جبکہ تمام علاقوں کی بجلی سپلائی کے لئے روزانہ کے بنیاد پر انتظامیہ کو شیڈول بھی جمع کی جائے گی۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں