تحصیل باڑہ میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈجاری ، عوام کو مشکلات کا سامنا

ہفتہ 12 جنوری 2019 18:43

لنڈی کو تل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) تحصیل باڑہ میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈجاری عوام کوکافی مشکلات کا سامناپینے کے صاف پانی ناپیدعوام مختلف بیماریوں کے لپیٹ میں اعلی حکام نوٹس لے باڑہ کے عوام ضلع خیبرتحصیل باڑہ کے تمام رہائشی علاقوں میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ جاری ہے تین دن بعد ایک گھنٹے کیلئے بجلی دیاجاتا ہے جس سے لوگ اپنے لئے صاف پانی بھی نہیں نکل سکتاجس کی وجہ عوام ندی نالیوں کے گندے پانی پینے پر مجبور ہیںجس کی وجہ سے عوام میں مختلف بیماریوں نے جنم لیاہے گھروں ،مساجد اور بازاروں میں شدید لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کردیاہے علاقے کے مکینوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ناروا لوڈشیڈنگ سے زراعت تو مکمل طور پر تباہ ہوچکاہے لیکن اب مزید لوڈشیڈنگ بڑھانے سے عوام علاقہ چھوڑنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں کیونکہ لوڈشیڈنگ حد سے بڑھ گئی جس کی وجہ سے یہاں پر زندگی گزرنا ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ علاقے میںپینے کی پانی کا درومدار ٹیوب ویلوں پرہے جوکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تمام ٹیوب ویل بند پڑے ہیںاور عوام ندی نالیوں کے گندہ پانی پینے پر مجبور ہیںجوکہ زیادہ ترلوگ لااعلاج بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں باڑہ کے عوام نے وفاقی حکومت سے تحصیل باڑہ میںجاری لوڈشیڈنگ کے حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے تاکہ عوام موذی بیماریوں اور نکل مکانی سے بچ سکے ۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں