لنڈی کوتل خیبر صدو خیل کے پانی کے ٹیوب ویلوں کی بجلی بحال

منگل 15 جنوری 2019 20:00

لنڈی کوتل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ضلع خیبر لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران نے واپڈاحکام کے ساتھ کامیاب مزاکرات کرکے خیبر صدوخیل کے پانی کے ٹیوب ویلوں کی بجلی بحال کر دی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ ایک ہفتے سے ٹیسکو حکام نے خیبر صدوخیل کے تمام پانی کے ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کر دی گئی تھی جس کی وجہ سے علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا جوکہ آج علاقے کے مشران نے واپڈاحکام کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد علاقے کے ٹیوب ویلو کی بجلی بحال کر دی جس پر علاقہ صدوخیل کے مشران ملک حاجی اشرف آفریدی نے اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل محمد عمران کا خصوصی شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں