کرمنہ سول ڈسپنسری میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور نرس 5سال سے غیر حاضر

جمعرات 17 جنوری 2019 22:46

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ضلع خیبر لنڈی کوتل کے دورافتادہ علاقہ کرمنہ سول ڈسپنسری میں گزشتہ 5 سالوں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور نرس غیر حاضر جبکہ ڈاکٹر پانچ مہینوں سے غیر حاضر ،ڈسپنسری میں ایل ا یچ وی اور ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے خواتین مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے علاقے کے زیادہ دہ تر مریض لنڈی کوتل اور پشاور ہسپتالو کا رخ کرتے ہیں علاقے کے مکینوں کا کہناہے کہ اس سارے صورتحال پر محکمہ صحت حکام کو بار بار درخواستیں دی ہیں لیکن ابھی تک کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے اس حوالے سے بازار زخہ خیل کے نائب تحصیلدار ریاض الحق نے رابطے پر بتایا کہ عرصہ دراز سے غیر حاضر لیڈی ہیلتھ ورکرز نرس اور ڈاکٹر کی غیر حاضری کی رپورٹ محکمہ صحت حکام اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کردی ہیں لنڈی کوتل کرمنہ ڈسپنسری میں سٹاف کی غیر حاضری کے حوالے سے ایجنسی سرجن سے رابطہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا علاقے کے عوام نے گورنر خیبر پختون خواہ شاہ فرمان وزیر صحت ہشام انعام اللہ اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری سے علاقے کے ڈسپنسری کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور ڈسپنسری کو سٹاف اور سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ علاقے کے عوام کے مشکلات میں کمی آجائے۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں