شین کمر کے علاقے میں 6 راکٹ، گولے اور 6 کاٹن کارتوس برآمد کرلئے گئے

جمعہ 18 جنوری 2019 23:12

لنڈی کو تل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ضلع خیبر باڑہ علاقہ شین کمر میں اسسٹنٹ کمشنر عصمت اللہ وزیر نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، کاروائی کے دوران شین کمر کے علاقے میں 6 راکٹ گولے اور 6 کاٹن کارتوس برآمد کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

اس کارروائی میں خیبر خاصہ دار فورس باڑہ اور سینیئر محرر باڑہ حاجی داؤد آفریدی نے بھی حصہ لیا،باڑہ میں چند روز پہلے بھی انتظامیہ نے بھاری مقدار میںایک پہاڑی غار سے چھپایا گیااسلحہ برآمد کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں