باجوڑ کے باشندے کو غیر قانونی طور پر افغانستان جانے پر گرفتار کر کے لنڈی کوتل انتظامیہ کے حوالے کر دیاگیا

جمعہ 18 جنوری 2019 23:12

لنڈی کو تل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) ضلع خیبر این ایل سی طورخم حکام نے نے باجوڑ کے باشندے کو غیر قانونی طور پر افغانستان جانے پر گرفتار کر کے لنڈی کوتل انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وہ ضلع باجوڑ کا رہائشی ہے اور ان کواپنے والد کے ساتھ طورخم بارڈر پر این ایل سی حکام نے افغاستان جاتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کے والد کو شک کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے جس کو پھر مقامی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔ اس سلسلے میں لنڈیکوتل کے اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل محمد عمران نے کہا کہ بچہ کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کی خبریں بے بنیاد ہیں نے بتایا کہ بچے کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور جلد ہی ان کو اپنے رشتہ داروں کے حوالے کر دینگے اور انکے والد کی دستاویزات ٹھیک ہونے کے بعد رہا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں